اسلامی ممالک کے پانی کے وزراء کی اسلامی کانفرنس کا اجلاس، موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز پر روشنی ڈالی گئی

جدہ (محمد اکرم اسد) اسلامی ممالک کے پانی کے وزراء کی اسلامی کانفرنس کا 5 واں اجلاس جدہ میں منعقد ہوا۔5ویں سیشن کا تھیم ’’وژن سے اثر

Oct 23, 2025 IDOPRESS

جدہ (محمد اکرم اسد) اسلامی ممالک کے پانی کے وزراء کی اسلامی کانفرنس کا 5 واں اجلاس جدہ میں منعقد ہوا۔


5ویں سیشن کا تھیم ’’وژن سے اثر تک‘‘ تھا۔ ملاقات میں مسلم دنیا کو درپیش پانی سے متعلق مختلف مسائل پر غور کیا گیا اور ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون جاری رکھنے پر زور دیا۔ پانی کی کمی، پانی ذخیرہ کرنے کے مسائل، آب و ہوا کا بحران، خشک سالی، سیلاب، او آئی سی کے جغرافیہ میں زیر زمین پانی وغیرہ کانفرنس میں زیر بحث آنے والے چند اہم مسائل تھے۔

اجلاس کا آغاز مصر کی جانب سے 5ویں کانفرنس کی صدارت سعودی عرب کو سونپنے سے ہوا۔اجلاس میں او آئی سی کے تمام رکن ممالک کے وزراء/ مندوبین نے شرکت کی۔وزارتی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی او آئی سی میں پاکستان کے مستقل نمائندے سفیر سید محمد فواد شیر نے کی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں