اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ جنرل (ر) فیض حمید نے کالعدم ٹی ٹِی پی کے سربراہ نور ولی محسود کو بلٹ پروف گاڑی تحفے

سورس: File
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ جنرل (ر) فیض حمید نے کالعدم ٹی ٹِی پی کے سربراہ نور ولی محسود کو بلٹ پروف گاڑی تحفے میں دی۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنرل فیض دہشت گردوں کی پاکستان واپسی کے منصوبے کے خالق تھے، جنرل باجوہ اور عمران خان اس منصوبے میں ان کے ساتھ شریک تھے۔ منصوبے کی تکمیل کے لیے جنرل فیض کو کور کمانڈر پشاور لگایا گیا۔ پی ڈی ایم حکومت کے دوران جنرل باجوہ آرمی چیف تھے جبکہ جنرل فیض کور کمانڈر پشاور برقرار رہے۔انہوں نے دہشت گردوں کو پاکستان واپس ٹرانسپورٹ کیا،۔جنرل فیض نے کالعدم ٹی ٹِی پی کے سربراہ نور ولی محسود کو بلٹ پروف گاڑی تحفے میں دی۔ یہ سب دہشت گرد پی ٹی آئی دور میں واپس آئے۔
