حکومت کا بینکوں، ایکسچینج کمپنیوں کو کرپٹو آپریشن کیلئے لائسنس دینے کا فیصلہ

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے ورچوئل اثاثہ جت کو ریگولیٹ کرنے کے لیے فریم ورک کا آغاز کردیا۔ اسلام آباد میں بینکوں، ایکسچینج کمپنیوں

Jul 31, 2025 IDOPRESS

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے ورچوئل اثاثہ جت کو ریگولیٹ کرنے کے لیے فریم ورک کا آغاز کردیا۔ اسلام آباد میں بینکوں، ایکسچینج کمپنیوں اور جیولری سیکٹر کے نمائندگان کا ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سٹیک ہولڈرز کو ورچوئل ایسٹ ایکٹ 2025 سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔

پرو پاکستانی کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان ورچوئل ایسٹ(اثاثہ جات) ریگولیٹری اتھارٹی کرپٹو کرنسی سمیت تمام ورچوئل اثاثہ جات کے شعبے میں کام کرنے والے اداروں کو لائسنس جاری کرنے، ان کو ریگولیٹ کرنے اور ان کی نگرانی کی ذمہ دار ہو گی۔ PVARA بین الاقوامی معیار، خصوصاً فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) کے تقاضوں کے مطابق عملدرآمد کو یقینی بنائے گی۔


خیال رہے یہ ایکٹ 9 جولائی 2025 کو کابینہ کے بعد وزیراعظم اور صدر کی جانب سے کلیئرنس ملنے کے بعد منظور کرلیاگیاتھا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں