لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025 کے پہلے مرحلے میں گرین شرٹس کے خلاف کھیلنے سے انکار کرنے والی بھارتی لیجنڈز
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025 کے پہلے مرحلے میں گرین شرٹس کے خلاف کھیلنے سے انکار کرنے والی بھارتی لیجنڈز کی ٹیم کا اب ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان سے ٹاکرا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق منگل کو انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے اہم میچ میں بھارتی چیمپئنز نے ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے بھارتی لیجنڈز کو مقررہ 20 اوورز میں 145 رنز کا ہدف دیا۔
جس کے بعد ٹورنامنٹ کے منتظمین کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا اور پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کو منسوخ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا بھارتی کھلاڑی ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ کرتے ہیں یا ایک بار پھر گرین شرٹس کے خلاف کھیلنے سے انکار کردیتے ہیں۔