کرم واقعہ پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ختم ، شرپسندوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

پشاور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ضلع کرم میں فائرنگ پر طلب کیا گیا کوہاٹ میں اہم اجلاس ختم ہو گیا۔نجی ٹی وی "دنیانیوز" نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ اجلاس 4

چپ ٹیک Jan 6, 2025 IDOPRESS

پشاور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ضلع کرم میں فائرنگ پر طلب کیا گیا کوہاٹ میں اہم اجلاس ختم ہو گیا۔


نجی ٹی وی "دنیانیوز" نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ اجلاس 4 گھنٹوں تک جاری رہا، اجلاس میں چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس نے شرکت کی،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کرم واقعہ میں ملوث ملزمان کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔


اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ ملزمان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، کرم کا امن خراب کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔


واضح رہے گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور بھی ڈی سی کرم واقعہ کو معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ملوث ملزموں کو گرفتار کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں