
تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
بی بی سی اردو کے مطابق ایرانی حکومت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ ’دونوں رہنماؤں نے بڑھتی ہوئی کشیدگی، علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات اور ان کے علاقائی امن و استحکام پر ممکنہ اثرات کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔‘
