مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی، خام تیل کی قیمت 108 ڈالرز فی بیرل سے تجاوز کر گئی

ٹیک Sep 11, 2026 IDOPRESS

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، برینٹ خام تیل کی قیمت 1 ڈالر 5 سینٹ اضافے کے بعد 1 فیصد بڑھ کر 108 ڈالرز 68 سینٹ فی بیرل ہو گئی۔

امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت بھی 95 سینٹ اضافے کے بعد 1 فیصد بڑھ کر 103 ڈالرز 45 سینٹ فی بیرل ہو گئی۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق دونوں اہم بینچ مارک رواں ہفتے پہلی بار مئی کے وسط کے بعد 100 ڈالرز فی بیرل سے زائد پر ہفتہ وار اختتام کی جانب گامزن ہیں۔

مشرقِ وسطیٰ میں اہم بحری راستوں پر بڑھتے ہوئے حملوں کے باعث خطے میں جہاز رانی کی سرگرمیاں متاثر ہونے اور تیل کی رسد میں طویل تعطل کے خدشات بڑھ گئے ہیں، جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

دونوں بینچ مارک کی قیمتوں میں جمعرات کو بھی 6 فیصد سے زائد اضافہ ہوا تھا۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں