
برمنگھم (ڈیلی پاکستان آن لائن) برمنگھم کے ایجبسٹن اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل بارش کےباعث ختم کردیا گیا، پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹ پر 52 رنز بنالیے ہیں اور اسے انگلینڈکی پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنےکے لیے مزید 268 رنز درکار ہیں۔
نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق پاکستان نے انگلینڈ کے 453 رنز کے جواب میں اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو اسے پہلی اننگز میں 320 رنز کے بڑے خسارے کا سامنا تھا۔ تاہم دوسری اننگز کا آغاز بھی خراب رہا اور مہمان ٹیم کے اوپنر صائم ایوب اور عبداللہ شفیق بغیر کوئی رنز بنائے اولی رابنسن کا شکار ہوگئے۔
خیال رہے کہ پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز می 33.5 اوورز میں 133 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔
پاکستان پہلے ہی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-2 سے شکست کھا چکا ہے اور اب اسے آخری ٹیسٹ میں وائٹ واش سے بچنے کے لیے غیر معمولی کارکردگی دکھانا ہوگی۔
