پیٹرول ایک بار پھر 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا

ٹیک Sep 11, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان بدستور جاری ہے اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مزید 3 روپے 5 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے طے کردہ طریقہ کار کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 37 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے اور فی لیٹر قیمت 398 روپے 4 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 5 پیسے اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 370 روپے 80 پیسے ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 11 ستمبر 2026 کے لیے ہوگا۔

حکومت نے گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت 367 روپے 75 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 392 روپے 67 پیسے مقرر کی تھی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں