ہم آپ کو بانی پی ٹی آئی سے ہدایات لئے بغیر بھی سن رہےہیں،ریاست کی سخاوت دیکھیں کہ وہ اعتراض بھی نہیں کررہے؛جسٹس ارباب طاہر کا سلمان اکرم راجہ سے مکالمہ 

ٹیک Sep 10, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹس پر پابندی کیلئے دائر درخواست پرسلمان اکرم راجہ نے کہاکہ بانی سے مشاورت کے بغیر مقدمے کے میرٹس پر دلائل نہیں دے سکتا، بانی مقدمے کے مرکزی فریق ہیں، ان سے ہدایات نہیں لینے دی جا رہیں،جسٹس ارباب طاہر نے کہاکہ ہم آپ کو بانی پی ٹی آئی سے ہدایات لئے بغیر بھی سن رہےہیں،ریاست کی سخاوت دیکھیں کہ وہ اعتراض بھی نہیں کررہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئندہ سماعت پر درخواست کے میرٹ پر دلائل طلب کرلئے،بانی پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سے متعلق بیرسٹر گوہر سے جواب طلب کرلیا گیا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں