
سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن)سرگودھا کے علاقے مجاہد کالونی میں گھریلو تنازع پر ماں پر بیٹے اور بہو کے مبینہ تشدد کا واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں بیٹے اور بہو کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔خاتون کے بیٹے کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس کی جانب سے بہو کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے۔
