
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس سرفراز ڈوگر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 27 ستمبر 2026کے احتجاج کے معاملے کو آئینی بحران سے تشبیہ دیدی۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج و لانگ مارچ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے معاملے کو آئینی بحران سے تشبیہ دیتے ہوئےلارجر بینچ بنانے کا فیصلہ کیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے صوبوں کے آئی جیزاور ایڈووکیٹ جنرلز کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا، کیس کی مزید سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔
