مظفرگڑھ: آئس فیکٹری سے امونیا گیس لیک، علاقہ مکینوں کو سانس لینے میں دشواری

توانائی Sep 20, 2026 IDOPRESS

مظفرگڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن)مظفرگڑھ میں آئس فیکٹری سے امونیا گیس لیک ہونے سے علاقہ مکینوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ریسکیو نے متاثرہ افراد کو موقع پر طبی امداد فراہم کی جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

قصبہ بصیرہ میں آئس فیکٹری سے امونیا گیس لیک ہوئی، جس کے بعد گیس ہوا میں شامل ہونے سے متعدد افراد کی حالت متاثر ہوئی۔

ریسکیو کے مطابق اطلاع ملتے ہی 5 ایمبولینسز اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کی۔

پولیس نے گیس لیکج کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں