
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے قومی بچت کی اہم اسکیموں ڈیفنس اور بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس کے منافع کی شرح میں کمی کردی اور ستمبر 2026 کے نئے ریٹس جاری کردیئے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق حکومت پاکستان نے قومی بچت (نیشنل سیونگز) کی معروف سکیموں "ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس اور بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس کے منافع کی شرح میں کمی کا اعلان کر دیا ہے، ستمبر 2026 کے لیے نئے ریٹس جاری کئے گئے ہیں، نئے منافع کے تحت ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس کی مدت 10 سال مقرر ہے، جس میں ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر میچورٹی کے وقت 3 لاکھ روپے حاصل ہوں گے۔
ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر پہلے سال ایک لاکھ 10 ہزار روپے، دوسرے سال ایک لاکھ 21 ہزار روپے، تیسرے سال ایک لاکھ 33 ہزار، چوتھے سال ایک لاکھ 47 ہزار اور پانچویں سال ایک لاکھ 63 ہزار روپے کی رقم مقرر کی گئی ہے۔
چھٹے سال ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر ایک لاکھ 82 ہزار روپے، ساتویں سال 2 لاکھ 4 ہزار، آٹھویں سال 2 لاکھ 30 ہزار اور نویں سال 2 لاکھ 62 ہزار روپے حاصل ہوں گے۔
