بیروت ( مانیٹرنگ ڈیسک ) لبنان میں حزب اللّٰہ سے جھڑپوں میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ لبنان میں مارے

بیروت ( مانیٹرنگ ڈیسک ) لبنان میں حزب اللّٰہ سے جھڑپوں میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ لبنان میں مارے جانے والے فوجیوں میں ایک اسرائیلی فوجی افسر بھی شامل ہے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق 2 مارچ سے اب تک لبنان پر حملوں میں اسرائیل کے 10 فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ جنوبی لبنان میں زخمی ایک اور اسرائیلی فوجی دم توڑ گیا ہے۔
