جنوبی لبنان میں دھماکہ، اقوام متحدہ امن مشن کی گاڑی تباہ ، ہلاکتیں

 بیروت ( مانیٹرنگ ڈیسک ) جنوبی لبنان میں دھماکہ، اقوام متحدہ امن مشن کی گاڑی تباہ ، ہلاکتوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں ۔ ’’جنگ

چپ ٹیک Mar 31, 2026 IDOPRESS

بیروت ( مانیٹرنگ ڈیسک ) جنوبی لبنان میں دھماکہ، اقوام متحدہ امن مشن کی گاڑی تباہ ، ہلاکتوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں ۔

’’جنگ ‘‘کے مطابق جنوبی لبنان میں دھماکے سے اقوام متحدہ امن مشن کے 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

اقوام متحدہ امن مشن کے مطابق جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کا تعلق انڈونیشیا سے تھا، دھماکے میں امن مشن کے 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکے سے اقوام متحدہ امن مشن کی گاڑی بھی تباہ ہوئی ہے۔

گذشتہ روز بھی جنوبی لبنان کے دیہات میں پروجیکٹائل دھماکے سے اقوام متحدہ امن مشن کا ایک اہلکار جاں بحق ہوا تھا۔

لبنان میں اقوام متحدہ امن مشن پر حملوں کے خلاف فرانس نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں