لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک )ایران سے جنگ طول پکڑتی ہے تو۔۔۔؟ برطانوی ماہرین نے متنبہ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایران جنگ طویل ہونے پر برطانیہ میں ادویات کی قلت کا

لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک )ایران سے جنگ طول پکڑتی ہے تو۔۔۔؟ برطانوی ماہرین نے متنبہ کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایران جنگ طویل ہونے پر برطانیہ میں ادویات کی قلت کا خدشہ ہے ۔برطانوی ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ اگر ایران کی جنگ طو ل پکڑتی ہے تو برطانیہ میں ادویات کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق سپلائی چین میں خلل پڑنے کی وجہ سے نہ صرف قیمتیں متاثر ہوں گی بلکہ درد کش ادویات سے کینسر تک کی ادویات ناپید ہو سکتی ہیں، ادویات کی قلت سے چند ہفتے کی دوری پر برطانیہ کھڑا ہے اور اگر ایران کی جنگ ختم نہ ہوئی تو بحران جنم لے سکتا ہے جس پر قابو پانا مشکل ہو جائے گا۔
