
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مردان میں کمرے کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ مرادن کے علاقے رستم کالو ڈھیری میں پیش آیا جہاں چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق جبکہ ماں اور بیٹی شدید زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والے بچوں میں 2 سالہ محمد حسین اور ایک سالہ زنیرہ شامل ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
