باجوڑ : مقامی افراد نے خونخوار تیندوے کو مار ڈالا

حیاتیات Jul 21, 2026 IDOPRESS

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)باجوڑ میں مقامی افراد نے ان کے جانوروں کو مار کر کھا جانے والے تیندوے کو جان سے مار دیا جس پر محکمہ جنگلی حیات سختی سے نوٹس لے لیا۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ جنگلی حیات خیبر پختونخوا نے ضلع باجوڑ کے سرحدی علاقے سپرے، مندوگئی، تحصیل وارہ ماموند میں ایک تیندوے کے غیر قانونی شکار کے افسوسناک واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات اور ذمہ دار عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

ڈویژنل فارسٹ آفیسر وائلڈ لائف باجوڑ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ افغانستان کی سرحد سے متصل ایک دشوار گزار اور دور افتادہ پہاڑی علاقے میں پیش آیا۔

خیبر پختونخوا وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ نایاب اور محفوظ جنگلی جانوروں کے تحفظ کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی جنگلی جانور کے غیر قانونی شکار،سمگلنگ یا قدرتی مسکن کو نقصان پہنچانے والوں کے ساتھ قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔

سفارش کریں

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں