حیاتیات

سعودی عرب: 11 ہزار ملازمتوں کے مواقع

Mar 13, 2024

ریاض: سعودی عرب میں بائیو ٹیکنالوجی کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے، اس شعبے میں ہزاروں ملازمتوں کے مواقع کے امکانات موجود ہیں۔

سعودی ٹی وی الاخباریہ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سعودی کنگ عبدالعزیز سٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی برائے امور صحت کی نائب صدر ڈاکٹر بتول باز نے بتایا کہ 2040 تک بائیو ٹیکنالوجی کے شعبے میں گیارہ ہزار ملازمتوں کے مواقع میسر آئیں گے۔

ڈاکٹر بتول نے کہا کہ بائیو ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاروں اور دوا ساز کمپنیوں کے لیے بھی بہترین مواقع سامنے آئیں گے، اس شعبے میں چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیاں بھی سرمایہ کاری کر سکتی ہیں، جس کے بہتر نتائج برآمد ہونے کی قوی امید ہے۔

 

ولئ عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بائیو ٹیکنالوجی کے لیے قومی حکمت عملی کا آغاز کیا ہے، جس سے اس شعبے میں سعودی عرب کا کردار اور مقام اجاگر ہوگا۔ بائیو ٹیکنالوجی میں بنیادی طور پر 4 اہم شعبے ہیں جن میں ویکسین کا شعبہ اہمیت کا حامل ہے۔ قومی حکمت عملی کے تحت ویکسین کی صنعت کو مقامی سطح پر تیار کرنے کے مواقع ملیں گے۔

سفارش کریں

ٹکنالوجی ، مصنوعی ذہانت ، توانائی ، اور بہت کچھ کے دائروں میں جدید خبروں کے لئے آپ کا سب سے اہم ذریعہ۔ ارین اسٹار کے ساتھ ٹیک کے مستقبل کو دریافت کریں! باخبر رہیں ، متاثر رہیں!

فوری تلاش

ہمارے تیار کردہ مواد کو دریافت کریں ، زمینی بدعات کے بارے میں آگاہ رہیں ، اور سائنس اور ٹیک کے مستقبل میں سفر کریں۔

© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی

رازداری کی پالیسی