حیاتیات

پاکستان کے سب سے بڑے بائیو گیس پلانٹ کا افتتاح کس شہر میں کیا گیا؟

Mar 8, 2024

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ملک کے سب سے بڑے بائیو گیس پلانٹ کالاہورمیں افتتاح کر دیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لاہور میں قائم کئے گئے بائیو پلانٹ میں روزانہ 6 ہزار مکعب میٹر گیس تیار کی جا سکے گی، نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے منصوبے کی نقاب کشائی کی اور بٹن دبا کر کمپریسڈ بائیو پلانٹ کا افتتاح کیا اور افتتاحی تختی پر دستخط کئے۔

بتایا گیا ہے کہ بائیو گیس پلانٹ میں ہر روز 1600 کلو گوبر استعمال کیا جائے گا اور 16 ہزار کلو نامیاتی گیس کی روزانہ پیداوار ہو گی جسے کاشتکار اور پی ایچ اے استعمال کریں گے۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے افتتاح کے بعد پلانٹ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔

سفارش کریں

ٹکنالوجی ، مصنوعی ذہانت ، توانائی ، اور بہت کچھ کے دائروں میں جدید خبروں کے لئے آپ کا سب سے اہم ذریعہ۔ ارین اسٹار کے ساتھ ٹیک کے مستقبل کو دریافت کریں! باخبر رہیں ، متاثر رہیں!

فوری تلاش

ہمارے تیار کردہ مواد کو دریافت کریں ، زمینی بدعات کے بارے میں آگاہ رہیں ، اور سائنس اور ٹیک کے مستقبل میں سفر کریں۔

© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی

رازداری کی پالیسی