روس منجمد اثاثے ٹرمپ کے ’بورڈ آف پیس‘ کے لیے استعمال کرنے کو تیار، صدر پیوٹن

ماسکو ( ڈیلی پاکستان آن لائن) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے فلسطینی صدر محمود عباس کو بتایا ہے کہ روس، امریکا میں منجمد کیے گئے اپنے ایک ارب ڈالر کے اثاثے

جگہ Jan 23, 2026 IDOPRESS

سورس: File

ماسکو ( ڈیلی پاکستان آن لائن) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے فلسطینی صدر محمود عباس کو بتایا ہے کہ روس، امریکا میں منجمد کیے گئے اپنے ایک ارب ڈالر کے اثاثے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ ’بورڈ آف پیس‘ منصوبے کے لیے دینے کو تیار ہے، تاکہ فلسطینی عوام کی مدد کی جا سکے۔

روسی سرکاری خبر رساں ادارے ٹاس (TASS) کے مطابق صدر پیوٹن نے یہ بات جمعرات کو محمود عباس سے ملاقات کے دوران کہی۔ پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس فلسطینی عوام کی حمایت کو ایک سنجیدہ انسانی اور سیاسی ذمہ داری سمجھتا ہے۔

اس موقع پر صدر پیوٹن نے یہ بھی واضح کیا کہ منجمد روسی اثاثوں کو ’بورڈ آف پیس‘ کے لیے استعمال کرنے کا خیال پہلے ہی امریکا کے ساتھ بات چیت میں زیرِ غور آ چکا ہے۔ روسی خبر رساں ادارے انٹرفیکس (Interfax) کے مطابق یہ تجویز واشنگٹن کے ساتھ ابتدائی سطح پر زیرِ بحث رہی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں