میری جعلی آواز بناکر کسی نے کسی سے پیسے مانگے: سپیکر ایاز صادق کا انکشاف

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی جعلی آواز بناکر پیسے بٹورنے کی کوشش کی گئی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز

جگہ Jan 16, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی جعلی آواز بناکر پیسے بٹورنے کی کوشش کی گئی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر ایاز صادق نے بتایا کہ میری آواز بنا کر کسی نے کسی سے پیسے مانگے، اس شخص نے مجھ سے رابطہ کرکے پوچھا تو میں نے کہا کہ میں نے نہیں مانگے۔

دوران اجلاس اعجاز الحق نے کہا کہ میرے پاس 19 چالان آئے ہیں،کل بھی ایک چالان آیا جس پر ایم این اے عالیہ کامران نے کہا کہ یہ پیسے کسی اکاؤنٹ میں تو جاتے ہیں، کتنے اکاؤنٹ پتا لگائے گئے۔

طلال چودھری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہاں پر رینٹ اے اکاؤنٹ چل رہا ہے، ہم اس متعلق تمام لوگوں کا پتا لگا رہے ہیں۔

اختیار بیگ نے بتایا کہ ہم نے اس متعلق سٹیٹ بینک کو بھی شامل کیا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں