ایران کیساتھ مذاکرات میں اپنے اہداف کیلئے مضبوط پوزیشن میں ہیں: امریکی نائب صدر

توانائی Jun 9, 2026 IDOPRESS

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں امریکا اپنے اہداف حاصل کرنے کے لئے مضبوط پوزیشن میں ہے۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے فاکس نیوز کو انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ جاری مذاکرات کے ذریعے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اہداف حاصل کرنے کے لئے اچھی پوزیشن میں ہے۔

جے ڈی وینس نے کہا کہ ایرانی اس جنگ کو مزید جاری نہیں رکھنا چاہتے، یہ ان کے مفاد میں نہیں، میرا خیال ہے کہ وہ مذاکرات کی میز پر آرہے ہیں اور سنجیدہ تجاویز پیش کر رہے ہیں، جن کی ہم یقیناً تصدیق کریں گے۔

امریکی نائب صدر کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم اس معاہدے تک پہنچ جاتے ہیں تو یہ امریکی عوام کے لیے ایک بڑی کامیابی ثابت ہوگا۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں