کویت میں گھریلو ملازمین اور ڈرائیوروں کیلئے نئی آن لائن ویزا سروس متعارف

توانائی Jun 9, 2026 IDOPRESS

کویت شہر (ڈیلی پاکستان آن لائن) کویت کی وزارتِ داخلہ نے پبلک اتھارٹی فار مین پاور اور وزارت کے آئی ٹی سیکٹر کے تعاون سے ایک نئی ڈیجیٹل سروس متعارف کرا دی ہے، جس کے ذریعے شہری اور غیر ملکی رہائشی گھریلو ملازمین اور ڈرائیوروں سے متعلق مختلف خدمات آن لائن حاصل کر سکیں گے۔ یہ سہولت حکومت کی متحدہ ایپلی کیشن ”سہل“ کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔

نجی ٹی وی چینل ’’ آج نیوز‘‘ کے مطابق کویتی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اقدام سرکاری خدمات کو ڈیجیٹل بنانے کی وسیع حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔ وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ نئی سروس کا مقصد بھرتی کے عمل کو آسان بنانا، رہائشی امور سے متعلق خدمات کو تیز تر بنانا اور سرکاری دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت کو کم کرنا ہے۔

اسی طرح شادی شدہ، مطلقہ یا وہ مرد جن کی اہلیہ وفات پا چکی ہو، جو اپنے خاندان کے ساتھ رہتے ہیں، زیادہ سے زیادہ تین گھریلو ملازمین اور ایک ڈرائیور کی کفالت کر سکیں گے۔ دوسری جانب غیر شادی شدہ مردوں کو صرف ایک ڈرائیور کی کفالت کی اجازت دی گئی ہے۔

وزارتِ داخلہ کے مطابق ان تبدیلیوں کا مقصد گھریلو شعبے میں افرادی قوت کے استعمال کو بہتر انداز میں منظم کرنا، خدمات کے غلط استعمال کی روک تھام کرنا اور سرکاری ڈیجیٹل نظام میں شفافیت اور بہتر نگرانی کو فروغ دینا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں