گلگت بلتستان انتخابات میں پیپلز پارٹی 10، آزاد امیدوار 7، ن لیگ 4 نشستوں پر کامیاب

توانائی Jun 9, 2026 IDOPRESS

گلگت (ڈیلی پاکستان آن لائن) گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات میں اب تک آنے والے 24 میں سے 22 حلقوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی 10،آزاد امیدوار 7 جبکہ ن لیگ 4 نشستوں پر کامیاب ہوئی۔ ایک نشست پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کامیاب ہوئی جبکہ استور کےدو حلقوں کے نتائج آنا باقی ہیں۔

نجی ٹی وی چینل ’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق پیپلز پارٹی کے 10کامیاب امیدواروں میں حلقہ جی بی اے 1 سے امجد حسین، حلقہ 4 نگر 1 سے محمد علی اختر، حلقہ 5 نگر 2 سے ذوالفقار علی مراد، حلقہ 7 اسکردو 1 سے سید توقیر مہدی، حلقہ 9 اسکردو 3 سے فدا محمد ناشاد،حلقہ 10 اسکردو 4 سے ناصر علی خان، حلقہ 11 کھرمنگ سے اقبال حسن، حلقہ 12 شگر سے عمران ندیم، جی بی اے 17 دیامر 3 سے محمد نسیم جبکہ حلقہ 19 غذر1 سے سید جلال شاہ شامل ہیں۔

اسی طرح مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے محمد کاظم حلقہ جی بی اے 8 اسکردو 2 سے کامیاب ہوئے ہیں۔

دوسری جانب گلگت بلتستان اسمبلی کےمکمل انتخابی نتائج میں تاخیر اور مبینہ دھاندلی پرپیپلزپارٹی، جےیوآئی(ف) اور آزاد امیدواروں کے حامیوں کااحتجاج جاری ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں