
گلگت(ڈیلی پاکستان آن لائن) گلگت بلتستان قانون اسمبلی کے عام انتخابات کے دوران جی بی اے 15 کے خواتین پولنگ سٹیشن لوشی تھک پر پولنگ کالعدم قرار دے دی گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے لوشی تھک پولنگ سٹیشن پر دوبارہ پولنگ کا حکم دے دیا، پتھراؤ، فائرنگ اور امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث پولنگ متاثر ہوئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تقریباً 200 ووٹ کاسٹ ہونے کے باوجود بیشتر ووٹرز حق رائے دہی استعمال نہ کر سکے، پولنگ عملے کو سکیورٹی حصار میں پولنگ سٹیشن سے نکالا گیا۔
لوشی تھک خواتین پولنگ سٹیشن پر 15 جون 2026 کو دوبارہ پولنگ ہوگی، دوبارہ پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہے گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق شفاف، منصفانہ اور قانون کے مطابق انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا، ریٹرننگ آفیسر GBA-15 دوبارہ پولنگ کے انتظامات کی ذاتی نگرانی کریں گے۔
قبل ازیں جی بی اے 13 اور 14 کے نتائج بھی روکے گئے ہیں۔
